چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شریک ہوں گے۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام، آئینی بینچز کے لیے ججوں کی نامزدگی پر غور ہوگا اور آئینی بنچ کے ایک ممبر کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی بھی ہوگی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین اور اراکین پارلیمان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز،
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک،مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شرکت کریںگئے
کے علاوہ روشن خورشید بروچہ شرکت کریں گئی۔
69