نومبر 2024میں ہونے والے صدارتی انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں
دونوں اہم جماعتیں پرائمری اور کاکس نامی ووٹنگ سیریز کے ذریعے صدارتی امیدوار کو نامزد کرتی ہیں، جہاں پارٹی اراکین انتخاب کرتے ہیں کہ صدارتی الیکشن میں کون ان کی پارٹی کی قیادت کرے۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکہ کی موجودہ نائب صدر کملا ہیرس، صدر بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد اس دوڑ میں شامل ہوئیں اور ان کی جماعت سے کوئی بھی ان کے مقابلے میں کھڑا نہیں ہوا۔
سابق صدر اور ریپلبکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جماعت کے دیگر حریفوں پر بھاری برتری حاصل کرنے بعد صدارتی امیدوار کے لیے نامزد ہوئے۔
ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں وہ ریپلبکن پارٹی کے باضابطہ امیدوار نامزد ہوئے۔
صدارتی الیکشن پانچ نومبر 2024کو ہوگا اور جیتنے والا امید وار جنوری 2025سے اپنی حکومت شروع کرے گا اور چار برس کے لئے صدر بنے گا
وائٹ ہائوس میں ڈیرے ڈالے گا۔
صدر کو قانون سازی کانگریس کے ساتھ کر کرنا ہوتی ہے ۔لیکن کچھ قوانین کے لئے صدر کے پاس اختیار ہوتا ہے کہ وہ ان کو خود سے منظور کر لئے۔
134