بلومبرگ کے مطابق ٹیسلا اور ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی دولت میں 21 ارب اور 70 کروڑ ڈالرز کی کمی کے باوجود ان سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز چھیننا فی الحال ناممکن نظر آتا ہے۔ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی آنا ہے۔ وہ اس کمپنی کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں۔ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر جیف بیزوس ہیں جن کی دولت 37 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔ ان کے اثاثوں میں بھی 5 ارب ڈالرز کمی آئی۔اس کے باوجود جیف بیزوس اب بھی 204 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔فرانس کے برنارڈ 187 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فیس بک کے مالک مارک زکربرگ 165 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 157 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔
250