245

3بار گولڈ میڈل جیتنے والی گھڑسوار پیرس اولمپکس سے باہر

3بار گولڈ میڈل جیتنے والی گھڑسوار پیرس اولمپکس سے باہر
پیرس:برطانیہ کی ٹیم جی بی کی مشہور گھڑ سوار شارلوٹ ڈجارڈن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں تربیتی سیشن کے دوران گھوڑے کو بار بار کوڑے سے مار رہی تھیں۔
اس واقعے کے بعد جانوروں کے حقوق کی تنظیم پیٹا نے اولمپک کھیلوں سے تمام گھڑ سواری کے مقابلے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اولمپک مقابلوں میں 3 بار گولڈ میڈل جیتنے والے گھوڑے اور اس کی مالکن شارلوٹ ڈجارڈن کو اولپمک 2024 سے باہر کردیا گیا ہے۔
39 سالہ ڈجارڈن نے لندن، ریو اور ٹوکیو اولمپکس میں 6 ڈریسیج میڈل جیتے تھے، انہیں پیرس میں ہونے والے اولمپکس گیمز سے باہر کر دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند دن پہلے سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں