229

امبانی کو شادی پر کیا تحائف ملے؟

ممبئی: بھارت کی اس عالیشان اور مہنگی ترین شادی پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو پرائیویٹ جیٹ سے لے کر ساحل سمندر کے ٹکرے سمیت کروڑوں کی مالیت کے دیگر تحائف ملے۔
اب بھارتی میڈیا کی جانب سے اس جوڑے کو ملنے والے تحائف کی فہرست سامنے آئی ہے جس کے مطابق بالی ووڈ کیمیگا اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے جوڑے کو فرانس میں 40 کروڑ روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے۔
بِگ بی امیتابھ بچن کے خاندان نے اننت اور رادھیکا کو شادی کے تحفے میں ایک زمرد کا ہار دیا ہے جس کی مالیت بھارتی 30 کروڑ روپے ہے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اننت اور رادھیکا کو 20 کروڑ کی مالیت کی رولز رائس تحفے میں دی۔
دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے شوق کے مطابق، اننت امبانی اور رادھیکا کو تحفے میں اسپورٹس بائیک دی جس کی قیمت بھارتی 15 کروڑ روپے ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نئی نویلی جوڑی کو 9 کروڑ روپے کی مالیت کی مرسڈیز کار بطورِ تحفہ دی جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سونے کی چین دی جس کی قیمت 19 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
اسی طرح اکشے کمار نے اننت اور رادھیکا کو سونے کا قلم تحفے میں دیا جس کی قیمت بھارتی 60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
جبکہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جوڑے کو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی 25 لاکھ روپے کی مالیت کی ایک شال تحفے میں دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں