221

امیتابھ کی 1973کی شرط سامنے آگئی

ممبئی :بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن نے حال ہی میں اپنی نواسی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی شادی کا وقت یاد کیا۔
جیا بچن نے کہا کہ جب میں نے اور امیتابھ بچن نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں ایسی بیوی نہیں چاہتا جو روزانہ 5 سے 9 گھنٹے تک گھر سے باہر رہ کر کام کرے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر اور فیملی کو دے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اکتوبر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو شادی سے قبل ہماری فلم زنجیر کی کامیابی کے بعد، ہمیں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے جانا تھا، ہمیں فلم کی کامیابی کا جشن منانا تھا لیکن اس کے لیے امیتابھ بچن کے والدین نے اجازت نہیں دی۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ امیتابھ بچن نے میرے سامنے شرط رکھی کہ اگر شادی کرنی ہے تو آپ نے روزانہ کام پر نہیں جانا ہوگا، آپ کام کریں لیکن روز نہیں۔
جیا بچن نے کہا کہ امیتابھ بچن میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ ایک مسئلہ ہے، میرے والدین ہمیں سفر پر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک ساتھ سفر پر جانا چاہتے تھے لیکن شادی سے پہلے ہمیں ساتھ جانے کی اجازت نہیں تھی تو پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اکتوبر کے بجائے جون میں شادی کرلیتے ہیں تاکہ ہم ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے جاسکیں۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جون 1973 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلدی شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے میرے والد سے بات کی لیکن وہ یہ بات سن کر خوش نہیں تھے کیونکہ میرے والد ہماری شادی کے حق میں نہیں تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2014 میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ مجھے جیا کے بارے میں ایک چیز بہت پسند ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد فلموں کو نہیں بلکہ گھر کو ترجیح دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں