نیپال:مدیحہ امام نے اپنے شوہر کے ہمراہ نیپال کے کئی حسین مقامات کا دورہ کیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔
مدیحہ امام ان دنوں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اپنے شوہر موجی اور دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں وہ خوشگوار اور حسین موسم کے ساتھ دلکش قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیپال کے مشہور کھانوں اور مشروبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کو دکھائیں۔
ان کی تصاویر پر جہاں مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو وہیں زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین مدیحہ امام کے بولڈ لباس کی وجہ سے ناخوش نظر آئے۔
مدیحہ امام کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراں میں شرم ختم ہوگئی ہے، ہم انہیں پسند کیوں کرتے ہیں؟، ان کا تعلق ہم سے نہیں۔
صارفین نے کہا کہ ہم مدیحہ امام کو پسند کرتے تھے لیکن آج انہوں نے ہمارا دل توڑ دیا ہے، انہیں ایسے لباس پہننے پر شرم آنی چاہیے۔
موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کی مقبول فلموں دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔
واضح رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا
203