128

ٹِک ٹاک جیسا فیچر اب یو ٹیوب پر بھی

کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے یوٹیوب شارٹس کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن میں سے چند صارفین کے لیے اب دستیاب ہیں۔
دستیاب فیچر میں ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ویڈیو نیریشن فیچر شامل ہے جو صارفین کو ویڈیو میں مصنوعی وائس اوور کرنے میں مدد دے گا۔ یہ فیچر ٹک ٹاک کے روبوٹک وائسز سے مشابہت رکھتا ہے جو ویڈیوز میں عموما سنی جاتی ہیں۔
ان وائس اوور کو ویڈیو میں شامل کرنے کا عمل بھی بہت حد تک ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے۔ فی الحال یوٹیوب وائس اوور کے لیے صرف چار آوازیں پیش کر رہا ہے جبکہ ٹک ٹاک میں یہ تعداد تھوڑی زیادہ ہے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کمپنی آٹو جینریٹڈ کیپشن کا فیچر بھی جاری کرنے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف کو کیپ کٹ جیسی کسی دوسری ایپ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
کمپنی نے صارفین کے لیے مائن کرافٹ افیکٹس کا بھی اضافہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں