ڈلاس: ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد یکم جون سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز امریکا و ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکا کے شہر ڈلاس پہنچے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں انڈیا ۔ امریکہ ۔ کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔
215