پاکستانی کرکٹ ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے اور اس گروپ میں اس کے روایتی حریف انڈیا کے علاوہ کینیڈا، آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ تین رانڈز پر مشتمل روایتی فارمیٹ کے تحت ہی کھیلا جائے گا۔ ان تین رانڈز میں گروپ مرحلہ، سپر ایٹ اور پھر ناک آٹ مرحلہ یعنی سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں۔
اس سلسلے میں ٹورنامنٹ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں پانچ ٹیمیں ہیں جو پہلے مرحلے میں آپس میں کھیلیں گی اور پھر ہر گروپ میں ابتدائی دو پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی آٹھ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل آئیں گی اور ان میں سے ابتدائی چار پوزیشنز لینے والی ٹیمیں آخری مرحلے یعنی ناک آٹ سٹیج میں پہنچیں گی جہاں دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کے فاتح کا انتخاب ہو گا۔
159