182

ورلڈ کپ کے میچ کب اور کہاں ہوں گے اور کیسے دیکھے جاسکتے ہیں؟

اس بار چونکہ ورلڈ کپ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو رہا ہے ایسے میں کچھ میچ دن میں اور کچھ شام/رات کو کھیلے جائیں گے تاکہ مختلف ممالک کے شائقین اپنی سہولت کے مطابق ان میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
گروپ مرحلے میں پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے جبکہ باقی تینوں میچ ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوں گے۔
اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو یہ سیمی فائنل 27 جون کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان میں اس ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق ٹین سپورٹس کے پاس ہیں۔

پاکستان اپنے گروپ مرحلے کے تمام میچ امریکہ میں ہی کھیلے گا۔ پہلا میچ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے گرینڈ پروری سٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے نیویارک کے ناسا کانٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ آخری میچ فلوریڈا کے لاڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ پارک میں کھیلا جائے گا۔
ناسا کانٹی سٹیڈیم لانگ آئی لینڈ میں واقع ہے۔ یہ ایک عارضی سٹیڈیم ہے جو خاص طور پر اس ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس سٹیڈیم میں جس پچ پر میچ کھیلے جائیں گے وہ آسٹریلوی مٹی سے تیار کی گئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز میں جن سٹیڈیمز میں میچ ہوں گے ان میں اینٹیگوا اور باربوڈا کا سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، سینٹ لوسیا کا ڈیرن سیمی سٹیڈیم اور آرنوس وہلی سٹیڈیم، کنگز ٹان بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کا ایک سیمی فائنل ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی گیانا کے پروویڈنس سٹیڈیم کے حصے میں آئی ہے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بارباڈوس کے تاریخی کینزنگٹن اوول میں منعقد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں