25

ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے بعد پاکستان ٹیم کی کارگردگی

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے اوے ٹورز میں گرین شرٹس کو 0-2 اور 1-4 سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آئرلینڈ کیخلاف بھی قومی بمشکل سیریز بچانے میں کامیاب ہوئی اور 1-2 سے سیریز جیتی۔
مسلسل ناکامیوں کے پنجوں میں گھیری گرین شرٹس کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں گروپ اے میں بھارت، امریکا، کینیڈا اور آئرلیڈشامل ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا فانئل کھیلنے والی ٹیم 2 برس میں صرف آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرسکی۔
قومی ٹیم کو اس دوران افغانستان جیسی کمزور حریف نے 1-2 سے شکست دی، اس سیریز میں بابر کے نائب شاداب نے قیادت کے فرائض نبھائے جبکہ بابر کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم پاکستان کے ہوم گرانڈ سیریز برابر کرنے میں کامیاب رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں