21

سجاد علی کا 17 برس بعد نیا البم ‘آتش’ ریلیز کر دیا

سجاد علی نے منگل کو اپنا نیا البم ‘آتش’ یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے جو چھ ٹریکس پر مشتمل ہے۔ گلوکار کے مطابق ان کے نئے البم کے سارے ہی گانے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
سجاد علی کے اس نئے البم میں آتش،کیا سما، سلامی،،دور گیوں، چہرے پردیس اور ہے’ شامل ہیں۔
انہیں کے چاہنے والے ان کے اس نئے البم سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
پاکستان کے علاوہ بھارت سے بھی لوگ البم ‘آتش’ کو پسند کر رہے ہیں۔
کسی نے سجاد علی کی آواز کو جادوئی قرار دیا تو کوئی ان کے گانوں کی مختلف اور منفرد کمپوزیشن کی تعریفیں کر رہا ہے۔
گلوکار کے مداحوں کی جانب سے البم ‘آتش’ کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں