88

برازر انٹرنیٹ ایکسپلورر ماضی کا حصہ بن جائے گا

مائیکرو سافٹ کمپنی نے 27 سال قبل 1995 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر برازر کو متعارف کرایا تھا جو اس وقت کا اکیلا برازر تھا اور کئی سالوں تک انٹرنیٹ کی پہچان بنارہا انٹرنیٹ ایکسپلورر 2004 میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں پر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال ہورہا تھا، اس کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت کم ہوتی گئی اور آج برازرز کی عالمی مارکیٹ میں اس کا حصہ صرف 4 فیصد کے لگ بھگ رہ گیا ہے۔
تاہم سن 2004 میں موزیلا نے اس کی ٹکر میں فائر فوکس کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔
ٹیکنالوجی کمپنیز کے مطابق فائر فوکس برازر 2002 میں ہی بن چکا تھا تاہم اسے عام صارفین کے لیے 2004 میں متعارف کرایا گیا، فائر فوکس کے بعد گوگل نے 2008 میں گوگل کروم برازر کو متعارف کراکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ماضی کے مقبول ترین بروزر کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں