32

10 ہزار رنز مکمل پرانگلش کرکٹرجو روٹ کو یونس خان کی مبارکباد

کراچی: ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جو روٹ کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی، انگلش ٹیم نے کیویز کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔
یونس خان نے لکھا کہ ایک قابل ذکر کھلاڑی کی طرف سے ایک شاندار کامیابی، اتنے کم وقت اور کم عمری میں اتنا بڑا سنگ میل حاصل کرنا واقعی حیران کن ہے۔

https://twitter.com/YounusK75/status/1533420672394973186?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1533420672394973186%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2332431%2F16
یونس خان واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں 118 میچز میں 52.05 کی اوسط سے 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 170 گیندوں پر 115 رنز بناکر ایلسٹر کک کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے انگلش کرکٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں