96

سعودی عرب نے حج2022 کی تیاری مکمل کر لی

مکہ مکرمہ:سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج2022 کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورمقامات مقدسہ پرعازمین حج کوبہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل ہیں۔
وزارت حج کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال عازمین کے لئے حج اسمارٹ کارڈ نافذ کیا جائے گا جس میں حج اورمتعلقہ شخص سے متعلق معلومات ہوں گی۔ حج کے دوران بہترین انتظامات کی فراہمی کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں