34

بھارتی رکن اسمبلی کے بیٹے کی 17 سالہ لڑکی سے زیادتی

حیدرآباد دکن:بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں نجی پارٹی سے واپسی پر پانچ لڑکوں نے ایک 17 سالہ لڑکی کو اپنی مرسیڈیز میں بٹھایا اور زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں مقامی رکن اسمبلی کے ایک رکن اور اس کے 4 دوستوں کو نامزد کیا ہے۔ لڑکی کی طبی جانچ پڑتال میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست تلنگانہ میں رکن اسمبلی کے بیٹے نے 4 دوستوں کے ہمراہ 17 سالہ لڑکی کو اپنی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے تاحال اس کیس میں کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔ بی جے پی کی مقامی قیادت نے رکن اسمبلی کے بیٹے کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں