31

امریکی ریاست اوکلاہوما کے اسپتال میں فائرنگ

امریکی ریاست اوکلاہوما میں بدھ کے روز ایک اسپتال کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس کے مطابق اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے محکمہ پولیس کے ڈپٹی چیف ایرک ڈالگلیش نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا مسلح شخص بھی خود کو گولی مارنے کے بعد ہلاک ہوچکا ہے۔
پولیس افسر ڈالگلیش کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع کے تین منٹ بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ چکے تھے اور ایک منٹ بعد مسلح شخص سے رابطہ ہوا تھا۔
پولیس کے کپتان رچرڈ مولنبرگ کے مطابق اسپتال کی عمارت میں کئی افراد زخمی تھے اور وہاں کی صورتِ حال بہت آفت زدہ تھی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے قبل ریاست نیویارک کے شہر بفلو میں ایک نسل پرست نوجوان نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں