28

ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو صدر بائیڈن کا خراج عقیدت

امریکہ میں مئی کے آخری ہفتے کے پیر کے دن میموریل ڈے پر فوج میں خدمات بجا لانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جنھوں نے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اس دن وفاقی تعطیل ہوتی ہے، جس موقع پر متعدد امریکی لڑائی کی یادگاروں یا سیمیٹریز جاتے ہیں، جہاں وہ قبروں پر پھول رکھتے ہیں۔
ملک کے لیے جان قربان کرنے والوں کے لواحقین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی سپاہی ہمیشہجمہوریت کی بقا کے لیے اپنی جانیں دیتے رہے ہیں،
صدر نیاس تقریب میں کہا کہ ”آج ہم اپنے مقدس عہد کی پاسداری کرتے ہیں۔ اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔
بائیڈن نے کہا کہ آج ہی کے دن ان کے بیٹے بو بائیڈن کی بھی وفات ہوئی آج اس کی وفات کو سات برس ہو گئے ہیں ۔وہ بھی ایک سابق فوجی تھا ۔بوبائیڈن حاضر سروس نہیں تھے ۔
ان کا انتقال سرطان کے باعث ہواتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں