103

لنکن میموریل100 سال کا ہو گیا

16 ویں صدر ابراہام لنکن کی خدمات کے اعتراف میں تعمیر کیا گیا لنکن میموریل امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے یہ یادگار امریکہ میں جنہوں نے 1861 سے 1865 تک ملک کی قیادت کی اور ملک سے غلامی کے خاتمے کیلیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
لنکن میموریل کو دیکھنے ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں۔
یادگار کا بیرونی حصہ مشہور قبل از تاریخ یونانی عبادت گاہ پارتھینن سے مشابہت رکھتا ہے۔ عمارت کے اندر ایک چبوترے پر ابراہام لنکن کا 6 میٹر بلند سنگ مرمر کا مجسمہ نصب ہے۔
لنکن میموریل خانہ جنگی کے خاتمے کے لگ بھگ 50 سال کے بعد اس وقت بنایا گیا جب خانہ جنگی کے باعث جنم لینے والی تقسیم کی شدت میں کمی آئی ، لیکن نسل پرستی کی تقسیم آج بھی کسی نہ کسی سطح پر برقرار ہے۔
لنکن کا دورامریکی تاریخ کا مشکل ترین دور تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب ملک کی 11 جنوبی ریاستوں نے غلامی کے مسئلے پر اختلافات کرتے ہوئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے نتیجے میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہو گئی تھی۔
لنکن میموریل کی تعمیر 1914 میں شروع ہوئی اور اس کا افتتاح 30 مئی 1922 میں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں