25

رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔
ہفتہ اور اتوار دو روز تعطیل کرنیوالے دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔ ہفتے میں صرف ایک روز اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاتر صبح 10 سے سہہ پہر 3 بجے تک کھلیں گے۔
جمعہ کے روز تمام دفاتر صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں