151

کالم نگار اور سینیئرصحافی عبدالقادرحسن انتقال کرگئے

لاہور: ۔عبدالقادر حسن کا شمار اپنے دور کے بہترین سیاسی رپورٹرز میں ہوتا تھا،عبدالقادر حسن نے اپنے صحافتی سفر کی شروعات بطور سیاسی رپورٹر کیا۔ رپورٹنگ کے بعد عبدالقادر حسن نے غیر سیاسی باتیں کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیا، جسے سیاسی و عوامی حلقوں میں بے پناہ پذیرائی ملی۔
معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 2006 سے تادم مرگ روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ رہے ، ان کا آخری کالم دو روز قبل ایکسپریس میں شائع ہوا۔
ان کے کے اپنے دور کے معروف سیاستدانوں ذوالفقار علی بھٹو شہید نوابزادہ نصر اللہ، میاں معراج خالد میاں محمود قصوری اور سے گہرے تعلقات تھے۔ عبدالقادر حسن کی نماز جنازہ منگل کی صبح نو بجے ڈیفنس کی مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
سینیئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں