164

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہائی

لاہور: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون کے مطابق بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پے رول پر فوری رہا کیا جائے گا۔ رہاِئی کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ان کی رہائی قانون کے مطابق ہوگی۔ان خیالات کا اظہار وزیر پنجاب جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایک یا تین روز کے لیے پے رول پر رہا کیا جاسکتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی تدفین لاہور میں شریف خاندان کے خاندانی قبرستان میں کی جائے گی تاہم اس حوالیسے میت کی پاکستان آمد اور تدفین کے شیڈیول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں