131

امریکہ میں بے روزگاری میں اضافہ

امریکہ کے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک کرونا وائرس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ سات لاکھ 42 ہزار بے روزگار افراد نے الانس کے حصول کیلئے نئی درخواستیں دائر کیں ہیں، جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 31 ہزار زیادہ ہیں۔
محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ کل چھ اعشاریہ چار ملین افراد بے روزگار ہیں، جب کہ نومبر کے پہلے ہفتے بے روزگاری کی شرح چار اعشاریہ تین فی صد تھی۔
امریکہ میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 70 ہزار نئے متاثرین کے اندراج کے بعد، مختلف ریاستوں کے گورنروں اور میئرز نے کاروباری سرگرمیوں پر نئی قدغنیں عائد کرنا شروع کر دی ہیں، جنہیں مہینوں پہلے وائرس متاثرین میں کمی کے بعد نرم کر دیا گیا تھا۔
کاروباری سرگرمیوں پرنئی پابندیوں سے خردہ فروشی کے اسٹور اپنے اوقات کار میں کمی کر سکتے ہیں، ریستوران بند ہو سکتے ہیں، اور اینٹرٹینمنٹ اور آرٹ کے مراکز بھی اپنے لائیو شو معطل کر دیں گے جس کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مزید امریکی کارکنوں کو آئندہ ہفتوں میں اپنی ملازمتوں سے برخواست ہونا پڑ سکتا ہے کیونکہ موسم سرما کے آغاز سے کھلی فضا میں اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں