148

مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ ہفتہ کو مینارپاکستان گرائونڈمیں ادا کی جائیگی

لاہور:سیاسی لیڈران، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔
ان کی وفات کے بعد ملک بھرسے کارکنان کا ان کی رہائش گاہ پرپہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ مولانا خادم حسین رضوی گزشتہ شب حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے وفات پاگئے تھے۔ انہیں طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں