124

آپ کے آس پاس کچھ ایسا تو نہیں جس سے آپ کے انٹر نیٹ کی رفتار کم ہو رہی ہے ؟

برطانیہ کے ایک گائوں میں روزانہ صبح سات بجے انتہائی انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہو جاتی جس سے لوگوں کو بہت زیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔
انجینیئرز نے یہاں کی ساری تاریں بھی بند ڈالی لیکن مسئلہ حل نا ہو سکا ۔آخری کا فیصلہ کیا گیا کہ ایک مانیٹرنگ ڈیوائس لگائی جائے اور اس مسئلے کی جڑ تک جایا جائے
مانیٹرنگ ڈیوائس سے انجینیئرز کو پتا چلا یہ مسئلہ دراصل علاقے کے ایک رہائشی کے پرانے ٹی وی کے آن کرنے اور اس سے پیدا ہونے والی برقی شعاعوں کی مداخلت سے ہوتا ہے۔
انجینیئرز کو پتا چلا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اوپن ریچ کے مطابق اس ٹی وی کے مالک یہ جان کر بہت شرمندہ ہوئے کہ ان کا پرانا ٹی وی اس مسئلے کی وجہ تھا۔
یہ ٹی وی سنگل ہائی لیول امپلس نائز( SHINE) نامی شعاعوں کا اخراج کر رہا تھا جو دوسرے آلات میں برقی مداخلت کی وجہ بنتا ہے۔
انجینیئر مائیکل جونز نے کے کہنے پر وہ ٹی وی کو پھر کبھی نہ استعمال کرنے پر رضامند ہو گئے
مائیکل جونز کے مطابق اس مسئلے کی نشاندہی کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار دوبارہ کم نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں