62

مولانا فضل الرحمان بھی نیب کے مہمان

نیب نے جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثوں کی وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیا
مولانا کو یکم اکتوبر کو نیب نے طلب کیا ہے
نیب حکام کے مطابق احتساب بیورو کے پاس مولانا فضل الرحمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کی معلومات اور شواہد ہیں اور ان سے سوالات کیے جائیں گے۔
انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکانٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایسے نوٹسز کو وہ اہمیت نہیں دیتے ،
نیب کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ یکم اکتوبر کو پشاور میں واقع دفتر میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں