64

پی آئی اے کا سعودی عرب کے یکطرفہ کرائے میں 49000روپے کا اضافہ

لاہور:پی آئی اے کے مطابق نیا کرایہ پشاور، لاہور یااسلام آباد سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ33 ہزار۔اسلام آباد لاہور یا پشاور سے دمام اورریاض کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ31 ہزار کردیا گیا جب کہ اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ 84 ہزار روپے تھا۔ پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایے سے آگاہ کردیاہے۔
پی آئی اے کے مطابق کرایے میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث 25 فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی ایک لاکھ ایک ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار تک فروخت کی جانے لگی ہے۔

1 Review

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں