20

امریکہ میں مظاہر ے نہ رک سکے

واشنگٹن منی ایپلس میں پولیس کی تحویل میں ایک سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہونے والے مظاہرے اب بھی امریکہ سمیت دنیا بھر میںجاری ہیں
ہفتے کی رات کو مظاہرین نے پورٹ لینڈ پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت کو آگ لگا دی۔ امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والے مظاہروں کو پولیس نے فساد قرار دے دیا ۔
پورٹ لینڈ کے میئر ٹیڈ ویلر نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ وفاقی نیم فوجی اہل کاروں کو شہر سے ہٹا لیں۔ آپ ان کو اپنی عمارتوں میں رکھیں۔ اوریگان کی اٹارنی جنرل نے وفاقی عہدے داروں کی جانب سے لوگوں کو ناجائز طور پر حراست میں لینے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں