196

شیخوپورہ کے قریب سکھ یاتری حادثہ کا شکار

شیخوپورہ: (دنیا نیوز)پشاور سے ننکانہ صاحب فوتگی پر آنے والی سکھ فیملی کی کوسٹر کو حادثہ ، سکھ خاندان کے افراد تعزیت کے بعد سچا سودا میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ تھے۔ سکھ خاندان تین گاڑیوں میں سوارتھے دو گاڑیاں بحفاظت گزر گئیں لیکن بد نصیب تیسری گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ڈرائیور نے کچے راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔
فیصل آباد سے لاہور کی طرف جانے والی نان سٹاپ ٹرین تیز رفتار ٹرین کئی میٹر تک کوسٹر کو گھسیٹتی لے گئی۔ المناک حادثے میں کوسٹر لوہے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈویژنل انجینئر کو معطل کر دیاٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں