179

قربانی کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا:مفتی منیب الرحمن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا قربانی عبادت مقصودہ ہے ، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے بجائے مالی صدقے کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے ،
سندھ حکومت کے نمائندوں سے ملاقات میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے پر اتفاق ہوا ہے ، مویشی منڈیاں چار دیواری میں لگائی جائیں، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی جائے ، قربانی کی کھالیں جلد محفوظ مراکز تک منتقل کریں، قربانی کی جگہوں پر صفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا جائے ، قربانی کیلئے دینی تنظیموں اور مدارس کو ترجیح دیں، بچوں کو مویشی منڈی نہ لے کرجائیں، گلیوں میں جانوروں کو نہ گھمائیں، نمائش نہ لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں