51

ابا جان ان سب کامیابیوں کا سہرا آپ کے سر ہے، انعام بٹ

مجھے اپنے والد پر فخر ہے، آج جو کچھ بھی ہوں، ابو کی دعاو ں اور محنت کی بدولت ہوں۔ میرے والد نے ہمیشہ مجھے سخت محنت کرنے کا سبق سکھایا، انٹرنیشنل سطح پر ملنے والی اب تک کی کامیابیوں پر مطمئن تو ہوں لیکن میرا اصل ہدف اولمپکس چیمپئن بننا ہے، یہ منزل مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن ہرگز نہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد انعام بٹ نے کہا کہ شکریہ ابا جان، آپ کی انتھک محنت، قربانی اور راہنمائی کے ساتھ ہی پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہا، الحمد اللہ، ان سب کامیابیوں کا سہراآپ کے سر ہے۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں