53

کرونا وائرس :ٹرمپ کے انتخابی مہم کو لے ڈوبا

نومبر 2020میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کیلئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کا دوبارہ سے آغاز کر لیا ۔
ریاست اوکلاہاما کے شہر ٹلسا میں صدر ٹرمپ کے ہفتے کی شام کو ہونے والے جلسے کا مقصد اپنے حامیوں کو متحرک کرنا تھا۔ تاہم کرونا وائرس کے باعث اس جلسے میں لوگوں کی خاطر خواہ تعداد شریک نہیں تھی۔
صدر ٹرمپ نے خاموش اکثریت کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں سے ایک گھنٹہ اور 40 منٹ طویل خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے زیادہ تر اپنے حریف اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار جوبائیڈن پر حملے کیے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے خلاف اپنی انتظامیہ کے اقدامات کا بھی دفاع کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کو متعدد بار ‘چائنہ وائرس’ کا نام دیا۔ جب کہ انہوں نے اِس وائرس کو ‘کنگ فو’ بھی کہا۔ انہوں نے دنیا بھر میں وبا پھیلنے کا ذمہ دار چین کو قرار دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا جب زیادہ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں تو اس زیادہ متاثر ہ افراد کی شناخت ہوتی ہے ۔میں نے اپنے لوگوں کو کہا ہے کہ برائے مہربانی ٹیسٹ کم کر دیں۔
امریکہ میں اب تک دو کروڑ 50 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں