30

منی اپیلس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 11 زخمی

واشنگٹن :امریکہ کے شہر منی ایپلس میں پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
گولیاں چلنے کی وجہ ابھی تک نامعلوم ہے اور اس واقعے سے تعلق کے سلسلے میں ابھی تک کسی شخص کو پکڑا نہیں گیا ہے۔
پولیس نے لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ منی ایپلس کے بالائی علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
پولیس نے اسے ایک سٹور میں 20 ڈالر کا جعلی نوٹ چلانے کے الزام میں پکڑا تھا۔ پولیس نے اسے قیدیوں کی گاڑی میں بٹھانے کے لیے پشت پر ہتھکڑی لگا کر اوندھے منہ زمین پر لٹایا ہوا تھا اور ایک پولیس افسر نے اس کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا۔
اس واقعہ کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سنا جا سکتا ہے کہ فلائیڈ پولیس افسر سے گھٹنا ہٹانے کی درخواست کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ اس کا سانس رک رہا ہے۔ جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا تھا اور اسپتال نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں