31

اسمارٹ لاک ڈاون؛ 20 بڑے شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ

کراچی / اسلام آباد / لاہور:سندھ میں کورونامریضوں کی تعداد 69628، پنجاب 65739، خیبر پختونخوا 21997،بلوچستان 9475، اسلام آباد10662،آزادکشمیر845 اورگلگت بلتستان میں 1288 مریض ہوگئے، پنجاب 1407 اموات کے ساتھ سرفہرست،سندھ میں 1048، پختونخواہ 808، بلوچستان 100، اسلام آباد98، گلگت بلتستان 21 اور آزادکشمیرمیں 19افرادموت کے منہ میں چلے گئے۔ اب تک 10 لاکھ 71 ہزار 642 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے جب کہ اسپتالوں میں زیرعلاج مریض 6619ہیں۔
ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 28855 کورونا ٹیسٹوں کے بعد 3410 نئے مریضوں کا اضافہ، 63 افراد جاں بحق جب کہ مجموعی متاثرین 179634 ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )کے مطابق کورونا سے سے کل اموات 3559 ہو گئیں، 70749 مریضوں نے صحت یاب ہوکر وائرس کو شکست دیدی، کورونا مریضوں کیلیے مختص 1503وینٹی لیٹرز پر 581 مریض ، آزادکشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں،اب تک فعال کیسز 105224 ہو گئے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا پھیلا روکنے کیلیے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے ، ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک کے 20 بڑے شہروں میں 92 ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرلی، ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان سے وبا کا پھیلا روکیں گے ،کورونا سے متاثرہ 40 فیصد مریض ان علاقوں میں قیام پذیر ہیں اوریہ علاقے ملک کی کل آبادی کا 3 فیصد ہیں،صرف انہی علاقوں کو لاک ڈان کیاجائے تاکہ باقی مقامات پر معمولات زندگی جاری رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں