45

امریکی عدالت نے جان بولٹن کا کتاب فروخت کرنے کی اجازت دے دی

واشنگٹن ڈی سی:امریکہ کے سابق سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کی ٹرمپ انتظامیہ سے متعلق کتاب کو امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے فروخت کی اجازت دے دی ۔اس سے قبل، محکمہ انصاف نے ایک ایمرجینسی اپیل دائر کی تھی جس میں کتاب کی فروخت روکنے کی درخواست کی گئی تھی۔اس کتاب میں خارجہ پالیسی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلوں پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔
لیکن ڈسٹرکٹ جج روئس لیمبرتھ نے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ اپنی کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں آگے بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ کتاب کی ہزاروں کاپیاں پہلے ہی کتب فروشوں کو بھیجی جا چکی ہے۔
جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ایک شخص جس کے ہاتھ میں کتاب ہے اور وہ اس کے لیے سرگرم ہے، وہ کافی شاپ سے بھی اس کا مواد شائع کر سکتا ہے۔ جب کہ اس کتاب کی ہزاروں جلدیں پہلے ہی دنیا بھر میں پہنچ چکی ہیں، وہ بہت سے نیوز رومز میں موجود ہیں۔ اس سے جتنا نقصان ہونا تھا، وہ پہلے ہی ہو چکا ہے، جس کا اب مداوا نہیں کیا جا سکتا۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں