123

حلیمہ سلطان پاکستان آنے کے لئے بیتاب

لاہور:سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی مداح کی جانب سے اسری بلجک کو کیے گئے پیغام کے چند اسکرین شاٹس گردش کررہے ہیں جس میں مداح اسری کو کہتے نظر آرہے ہیں کہ ہمیں نہیں معلوم آپ ہمارا پیغام دیکھیں گی یا نہیں لیکن ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈراما دیریلش ارطغرل پاکستان میں بہت مقبول ہورہا ہے اس ڈرامے نے یہاں مقبولیت کے ریکارڈ تور دئیے ہیں اور پاکستان میں آپ کے لاکھوں مداح بن گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آپ کو ڈھیر سارا پیار۔
ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کی مرکزی اداکارہ اسری بلجک (حلیمہ سلطان) نے پاکستانیوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔
اسلامی تاریخ اور فتوحات پر مبنی ترک ڈراما دیریلش ارطغرل جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے نے پہلی ہی قسط سے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جہاں پاکستانی شائقین ڈرامے کی کہانی کو پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں انجن التان (ارطغرل غازی) اور اسری بلجک(حلیمہ سلطان)کے تو دیوانے ہوگئے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکانٹس تک پہنچ گئے ہیں۔ انسٹاگرام پر ارطغرل اور حلیمہ کے پاکستانی مداح مسلسل دونوں سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔
بعد ازاں اسری بلجک نے نہ صرف اس پیغام کا جواب دیا بلکہ اپنے ڈرامے کی تعریف کرنے پر پاکستانی مداح کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے مزید لکھا آپ کی سپورٹ نے مجھے بہت خوشی دی اور میں جوش و خروش سے انتظار کررہی ہوں کہ موجودہ وبائی بحران کے حل کے بعد پاکستان آکر آپ سب سے ملاقات کروں۔ اپنا خیال رکھیں۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں