120

کورونا وائرس؛ عیدالفطر پاکستانی سینما ویران رہیں گئیں

اسلام آباد: عید الفطر پر ریلیز ہونے رومانٹک فلم ٹچ بٹن والی فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کامیڈی اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد میں ر یلیز ہونے والی فلموں سمیت دیگر فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔
ادارے کے تحت کمرشل اور نان کمرشل فلموں کو نمائش کی اجازت دی جاتی ہے وفاقی حکومت نے عوام کی حفاظت کے لئے سینما ہالز کو بند کردیا نئے ایس او پیز کے تحت جب حکومت اجازت دے گی تو ان فلموں کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
سینٹرل بورڈ آف فلم کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی فلم انڈسڑی کو نقصان ہوا ہے پاکستان میں بننے والی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ مارچ کے مہینے میں فلموں کو سنسر سرٹیفکیٹس جاری کیے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں