176

فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فرخ خان

کرونا کی وباء کے باعث جہاں ساری دنیا اپنے گھروں میں مقید ہے وہاں ہسپتالوں میں ہیلتھ کیئر ورکرزفرنٹ لائن پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اپنی جانوں کی پروا ہ کئے بغیر اپنے فرائض کی انجام دہی پر شہروں پولیس فائیر ڈیپارٹمنٹ پاکستانی اور دیگر کمیونٹی کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
فریمونٹ KAISERہسپتال کے باہر پولیس فایئر ڈیپارٹمنٹ نے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پھول گفٹ اور فوڈ مہیا کیا گیا ۔
جب ہیلتھ ورکرز ہسپتال سے باہر آئے تو لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کیا ،شرکا ء نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو شکریہ کرنے کے لئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
پاکستانی تنظیم سٹریٹ کڈز کی فرخ خان نے کہا کہفرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں ۔ ہم سب کو ان کے ساتھ مل کر چلنا ہو گا
فرنٹ لائن پر کام کرنے والی پاکستانی ہیلتھ ورکر الماس حمید نے کہا کہ کرونا کو مذاق نا سمجھے۔ اپنے گھروں میں رہیں محفوظ رہیں

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں