116

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز رپورٹ

ریاض ؛سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 51 ہزار 980 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے دس مریض جاں بحق ہوئے ہیں.
سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 302 ہو گئی ہے،کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 666 ہے۔سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں