43

سعودیہ کے بعد مصر میں عیدالفطر کی چھٹیوں میں لاک ڈاون

مصر میں اعلی وزارتی کمیٹی کا اجلاس نئے کورونا وائرس بحران سے متعلق سپیشل اقدامات کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہاتوار 24 مئی سے جمعہ 29 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی
ویب نیوز سبق اور عرب نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نئے فیصلوں کے تحت رمضان کے اختتام پر پورے ملک میں تمام تجارتی مراکز، مالز، ریستوران، پبلک پارک، تفریحی مقامات، دریا نیل اور ساحل سمندر اور تفریحی خدمات پیش کرنے والے مراکز بند ہوں گے.
مصر نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے اور عوام کو اس سے بچانے کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں میں چھ دن تک لاک ڈان کا اعلان کیا ہے.
عید کی تعطیلات میں کرفیو شام پانچ بجے سے شروع ہوگا
انہوں نے یہ بھی کہ عبادت گاہوں کو بھی دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے گا.
مصری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ جون کے وسط سے سپورٹس کلب اور ریستوران سمیت کچھ سرگرمیاں بتدریج بحال کی جا سکتی ہیں.
واضح رہے کہ مصر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار سے زیادہ ہے.اب تک کورونا سے 612 اموات ہو چکی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں