117

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم جاری

سری نگر:کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین کارروائی میں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان مقابلے کے دوران مارے گئے ہیں، جہاں انہوں نے ضلع ڈوڈا کے علاقے گنڈانا میں آپریشن کے دوران حملہ کیا جس سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ کرفیو نافذ کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں