244

کچھ ایس پی اوز سپورٹس کے لئے بھی

ایک وقت تھا کہ پاکستان کھیل کے شعبہ میں دنیا میں اپنی پہچان رکھتا تھا ،سکوائش ،کرکٹ ،ہاکی ،سب کا ہیرو تھا پھر ایک وقت آیاکہ پاکستان میں سپورٹس سے دروازے بند ہو گئے کوئی ٹیم پاکستان آنے کو تیا ر نہ تھی ۔
اللہ نے کرم کیا اورپھر وہ وقت آیا کہ پاکستان میں سپورٹس کے دروازے پھر سے کھل گئے ۔باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی بنائی اور پاکستان میں نئے ٹیلٹ کو تلاش کر کے اس کی ٹرینگ شروع کی ۔پاکستان میں پہلی بار پی ایس ایل کے تما م میچز ہونا تھے لیکن کرونا وائرس نے ہر شعبہ کو متاثرکرنے کے بعد اس سپورٹس کو بھی جھٹکا لگا دیا ۔ہاکی میں اذلان شاہ ٹورنامنٹ ملتوی ہو گیا ۔پوری دنیا میں بہت سے کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہو گئے ۔
کھیلوں کے میدان ویران ہو گئے ۔کلب لیول پر بھی کھیل پر پابندی لگا دی گئی ،سب ٹورنامنٹ ملتوی کر دے گئے،کھلاڑی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے،
ایک کھلاڑی اگر پریکٹس چھوڑ دے تو اس کو پھر سے فٹنس میں آنے کے لئے بہت وقت چاہے ،بہت سے کھلاڑی جن کی آن لان ٹرینگ کی جارہی ہے ،اور کچھ سے ایسے بھی ہیں جن کے گھروں میں لان ہیں جس میں وہ فزیکل ٹرینگ کر رہے ہیں ،
لیکن ان کھلاڑیوں کے مستقبل کا کیا بنے گا جن کے پاس یہ سہولیات نہیں ہیں ،وہ کسی نا کسی کلب میں جا کر ٹرینگ کر لیتے تھے،میں یہ نہیں کہتا کہ کر گلی محلہ میں سپورٹس کی اجازت دی جائے ۔
کم از کم رجسٹرڈ کلب کرکٹ ،ہاکی ،اور دوسری کھیل ان کو تو اجازت دی جائے ان کے لئے ایس پی اوز بنائے جائیں ،ہاکی اسٹیڈیمز کے باہر کلورین سپرے گیٹ لگوائے جائیں ۔تاکہ کھلاڑی بھی بے خوف ہوکر میدان میں آئیں ،اپنی فیزیکل ٹرینگ پھر سے جاری کریں ۔
ویسے بھی ایک سپورٹس مین اصولوں کا پابند ہوتا ہے ،اور اس کی ٹرینگ میں شامل ہوتاہے ،اپنی فٹنس کا خیال رکھنا ،اصولوں کاپابند ہو،
بہت سے لوگوں کا روزگار بھی سپورٹس سے وابستہ ہے ،وہ بھی پھر سے اپنا کاروبار شروع کر لئے گئے ۔
اور کھلاڑی پھر سے میدان میں آئیں گئیں ،ایک بار پھر سے پاکستان عمران خان ،وسیم اکرم ،جاوید میاں داد ، ہاکی میں، شہباز،ریحان بٹ ،قاسم خان ، جیسیکھلاڑی سامنے آئیں ،
حکومت سے درخواست ے کہ وہ جلد کھلاڑیوں کے لئے بھی ایس ،پی ،اوز، بنائے اور ویران میدانوں کو پھر سے آباد کرے۔
تاکہ کھلاڑی اپنی ٹرینگ کی شروعات کریں ،اور سپورٹس سے وابستہ کاروبار بھی کھل جائے ۔
اللہ پاک ہمارے لئے آسانیاں پیدا کریں اور جلد اس وباء سے پوری دنیا کو پاک کر دیں ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں