159

املی اور آلو بخارے کا شربت

اجزا

املی کا گودا۔۔۔ آدھا کپ
آلو بخارے ۔۔۔ ایک کپ
بران شوگر۔۔۔ آدھا کپ
نمک ۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالا نمک ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
اجوائن۔۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
برف ۔۔۔ حسب ضرورت

ترکیب
آلو بخارے دو کپ پانی میں بھگو کر ابال لیں۔جب ابل جائیں تو پانی میں سے نکال لیں۔ اب آلو بخارے کا گودا الگ کر لیں۔پھر اس میں املی کا سریپ اور بران شوگر ڈالیں۔
ساتھ میں نمک اور کالا نمک ڈال کر یہاں تک پکائیں کہ ٹیکسچر گاڑھا ہو جائے۔ اس کے بعد ٹھنڈا کر کے برنی میں بھر لیں۔ مکسچر کو ٹھنڈے پانی میں مکس کریں اور پودینے کے پتے سے گارنش کر کے ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں