156

عربین کباب

اجز
گائے یا بکرے کا قیمہ۔۔۔ ایک کلو
ٹماٹر ۔۔۔3 عدد
ہری مرچ ۔۔۔6-8 عدد
چھلے اور ابلے مٹر ۔۔۔ایک پیالی
ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
ابلے آلو ۔۔۔3 عدد
ابلی میکرونی۔۔۔ایک پیالی
ڈبل روٹی کا چورا ۔۔۔ایک پیکٹا
انڈے ۔۔۔2 عدد
درمیانی پیاز ۔۔۔3 عدد
کٹی کالی مرچ ۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
کوکنگ آئل۔۔۔ حسبِ ضرورت

ترکیب
پہلے ایک پتیلی میں ایک کلوقیمہ،ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،3 عدددرمیانی پیازباریک کتری ہوئی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اسی کے پانی میں ابال لیں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں 3 عدد ٹماٹر،6-8 عدد ہری مرچ،ایک پیالی چھلے اور ابلے مٹر اور ایک پیالی ابلی میکرونی ملا کر چوپر میں پیس لیں۔
جب قیمہ باریک پیس لیں تو اس میں ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ شامل کر کے رول کی شکل کے کباب بنا اس کے بعدکبابوں کو 2 عدد پھینٹے ہوئے انڈوں میں لگائیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں