169

غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز جاکر ایکٹیو ٹیسٹ کی مدد سے کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ

محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں نہ صرف یہ کہ کورونا وائرس کی سکریننگ کررہی ہیں بلکہ غیرملکیوں کو ان کی اپنی زبانوں میں وائرس سے بچا کے طور طریقے بتا رہی ہیں.
جنوبی سعوی عرب میں صحت مراکز کے ڈائریکٹر نشبان الحکمی نے بتایا کہ صامطہ کمشنری میں غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز جاکر ایکٹیو ٹیسٹ کی مدد سے کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لے لیا گیا.
الحکمی کے مطابق صامطہ کے بعد جازان کی دیگر کمشنریوں میں فیلڈ ٹیسٹنگ مہم چلائی جائے گی.
ایسے تمام مقامات پر ایکٹیو ٹیسٹ لیا جائے گا جہاں کورونا ٹیسٹ کے زیادہ کیس پائے جانے کے امکانات ہیں.
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیلڈ میڈیکل ٹیموں نے جازان کی صامطہ کمشنری میں غیرملکی ورکرز کے رہائشی مراکز پہنچ کر ایسے تمام کارکنان کے نمونے حاصل کیے جن پر وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ تھا.
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر اور نائب گورنر کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کی تاکید کر رہے ہیں۔ صامطہ کے کمشنر احمد بن عبداللہ الزعل فیلڈ ٹیسٹنگ مہم کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں