165

سعودی عرب:حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی تجارتی ادارے سیل

ریاض ( یو ایس اردو نیوز) سعودی ذرائع ابلاغ نے ریاض میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے مقررہ اقدامات کی خلاف ورزی پر تجارتی اداروں پر بھاری جرمانے لگائے گئے ہیں۔سعودی دارالحکومت کی میونسپلٹی نے کرونا وائرس کے حوالے سے مقررہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر 170 ادارے سربمہر کردیئے۔ ریاض میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ تجارتی ادارے کھولنے سے قبل مالکان کو تاکید کی گئی تھی کہ انہیں مہلک وائرس سے بچاو کیلئے مقررہ انتظامات کرنا ہوں گے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مقررہ حفاظتی اقدامات پر ہر صورت میں عمل کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں