145

انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے ،ڈاکٹر عمران شریف

ڈاکٹر عمران شریف کا تعلق کیلی فورنیا کے شہر سانتا اینا سے ہے ، وہ نہ صرف کورونا کے ریگلولر پیشنٹس دیکھتے ہیں بلکہ انٹینسیو کیئر اور ایمرجنسی شعبے میں بھی مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کو اپنا تحفظ کرنی چاہئے ،
جب مریض اسپتال پہنچتا ہے تو
-1اس میں کیا علامات نوٹ کی جاتی ہیں ؟
-2علاج کیسے شروع کیا جاتا ہے ؟
امریکا کے نامور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عمران شریف کورونا وائرس سے بیمار افراد کا علاج کرنے کے ساتھ لاک ڈان کے متاثرین کی مدد میں بھی کر رہے ہیں
ڈاکٹر عمران شریف اور عطرت شریف نے آئی سی این اے ریلیف کے تعاون سے کیلی فورنیا کی اورینج کاونٹی میں امدادی سامان کی تقسیم کا اہتمام کیا۔
رضا کار امدادی سامان اٹھا کر خود لوگوں کی کر گاڑیوں میں رکھتے رہے۔بے شمار افراد کو 4 ہفتے کی خوراک فراہم کی گئی۔جو 6 افراد پر مشتمل خاندان ایک ماہ تک باآسانی استعمال کرسکتا ہے۔
امدادی سامان بلاتفریق تقسیم کیا گیا۔
امدادی مہم میں آٹا ، چاول، چینی، آئل ، دالیں ، نمک، بریڈ اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔
امریکا میں جب کورونا وبا پھیل رہی تھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ڈاکٹروں نے دنیا بھر میں لاک ڈاون کرادیا جبکہ وہ چند روز میں امریکا کو بزنس کیلئے کھول دیں گے۔ اس وقت ڈاکٹر عمران شریف نے صدر ٹرمپ کو کورونا سے اموات اور مریضوں کی بڑھتی تعداد کے حقائق بتائے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں