42

گوگل کا ڈوڈل کورونا سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام

معروف سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کرونا وائرس سے لڑتے پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام کردیا، اپنے ڈوڈل میں گوگل نے پبلک ٹرانسپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔گوگل کے ڈوڈل پر گوگل کے آخری حروف یعنی ای ایک منی بس میں بیٹھا ہے اور اس کے لیے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے تمام پبلک ٹرانسپورٹیشن ورکرز کا شکریہ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل ڈوڈل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک سیریز کا سلسلہ شروع کر رہا ہے۔دو ہفتے کے دورانیے پر مختص گوگل ڈوڈل سیریز میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔اس سیریز کے ذریعے سب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرز اور سائنٹفک کمیونٹی کے محققین کا شکریہ ادا کیا گیا تھا.گوگل ڈوڈل 14 اپریل: پبلک ٹرانسپورٹرز کے نام رہا۔گوگل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جیسے جیسے کوویڈ 19 پھیل رہا ہے ویسے ویسے لوگ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب آتے جارہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں