122

بل گیٹس کی ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کے اعلان پر کڑی تنقید

نیو یارک: جنوری میں بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کو کرونا کی ویکسین کی تیاری اور دیگر وبائی امراض سے روک تھام کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرونا وائرس بحران میں اس ادارے نے انتہائی بدنظمی کا مظاہرہ کیا اور اس کے پھیلاو کو چھپایا۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ڈبلیو ایچ او کو مالی امداد روکنے کے امریکی فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے اقدامات کرنے کا وقت نہیں ہے۔مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا عالمی ادارہ صحت کی ایک ایسے وقت میں امداد بند کرنا جب پوری دنیا کرونا کے خلاف لڑ رہی ہے انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔ امریکی صدر کے اعلان سے ‘کرونا’ کے خلاف ‘ڈبلیو ایچ او’ کی کوششیں مزید کمزور ہوسکتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں